تہران: اسرائیل نے ایران کے شمالی شہر قزوین پر شدید بم باری کی ہے ۔جبکہ اسرائیل نے ایرانی شہر اصفہان میں ایئر بیس پر بھی بم باری کی ہے۔ ایران کے صوبہ اصفہان کے کئی علاقوں سے دھویں کے بڑے بڑے بادل اٹھتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران سے نیا میزائل سالو داغا گیا ہے۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ میزائل ایران کی جانب سے اسرائیلی سرزمین کی جانب داغے گئے ہیں۔شیریوں کو محفوظ مقامات پر جانے کا الرٹ جاری کر دیا گیا۔
اسرائیلی حکام کے مطابق تل ابیب کے جنوبی ٹاؤن یام پر ایرانی میزائل حملوں سے شدید نقصانات ہوئے ہیں۔ایرانی میزائل حملوں میں 80 سے زائد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے، جبکہ اسرائیل نے ایرانی شہر اصفہان میں ایئر بیس پر بھی بم باری کی ہے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق ایرانی شہر تبریز میں بمباری سے پاسدارنِ انقلاب کی میزائل اڈے کو نقصان پہنچا ہے۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ میزائل اڈے میں ہونے والے نقصانات کو ریکارڈ کر لیا گیا ہے۔