فوٹو بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا
فوٹو بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنگ رکوانے میں کردار ادا کیا، ٹرمپ

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ رکوانے کا ذکر کردیا، ساتھ ہی انہوں نے میڈیا سے شکوہ بھی کیا کہ کسی نے اس بارے میں بات نہیں کی لیکن لوگوں کو سب پتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے ٹرمپ سے سوال کیا کہ ” پاکستان کے آرمی چیف کے ساتھ ملاقات میں آپ سفارتی طور پر کیا کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔”

اس سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں نے ایک جنگ رکوائی، میں پاکستان کو پسند کرتا ہوں، مودی ایک زبردست آدمی ہیں جن کے ساتھ میری گزشتہ رات گفتگو ہوئی، ہم مودی کے ساتھ ٹریڈ ڈیل کرنے جا رہے ہیں، میں نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان جنگ رکوائی، پاکستان کی طرف سے جنگ رکوانے میں فیلڈ مارشل عاصم منیر اور انڈیا کی طرف سے مودی نے اہم کردار ادا کیا، ان کے ساتھ اور لوگوں کا بھی کردار تھا۔”

ناہوں نے میڈیا سے شکوہ کرتے ہوئے کہا ” مجھے نہیں لگتا کہ اس بارے میں کوئی ایک بھی اسٹوری پبلش ہوئی ہو، حالانکہ میں نے دو بڑے  نیوکلیئرملکوں کے درمیان جنگ رکوائی، لیکن لوگوں کو سب پتا ہے۔”

انہوں نے صحافیوں سے سوال کیا کہ کیا آپ نے اس بارے میں کوئی اسٹوری لکھی ہے؟ انہوں نے مختلف صحافیوں کی طرف انگلی کا اشارہ کرکرکے باری باری پوچھا کہ کیا تم نے اس پر اسٹوری کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔