امریکہ نے تحویل میں لیے ایرانی بحری جہاز کے عملے کے 6 کو ارکان رہا کر دیا
جہاز کے عملے کے مزید 22 ارکان تاحال حراست میں، رہائی کے لیے ایرانی حکام کی جانب سے سفارتی کوششیں جاری
فائل فوٹو
تہران: امریکی بحریہ کی جانب سے قبضے میں لیے گئے ایرانی کنٹینر بردار جہاز ‘توسکا’ (Touska) کے عملے میں شامل 6 ارکان کو رہا کر دیا گیا ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے ‘تسنیم’ کے مطابق، رہا ہونے والے اہلکار ایران پہنچ چکے ہیں۔
جہاز کے عملے کے مزید 22 ارکان تاحال حراست میں ہیں، جن کی رہائی کے لیے ایرانی حکام کی جانب سے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔
20 اپریل کو امریکی سینٹرل کمانڈ اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ‘توسکا’ کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب اس نے آبنائے ہرمز سے گزرنے کے دوران امریکی احکامات کی خلاف ورزی کی۔
13 اپریل سے امریکی فوج نے آبنائے ہرمز کی بحری ناکہ بندی کر رکھی ہے۔ یہ اقدام ایران کے اس فیصلے کے ردعمل میں کیا گیا جس کے تحت ایران نے تہران کے ساتھ معاہدہ نہ کرنے والے ممالک کے جہازوں کا راستہ روک دیا تھا۔