اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں اہم وفاقی وزرا ءسمیت عسکری قیادت شریک ہو گی جس میں ایران، اسرائیل اور امریکہ تنازع سمیت دیگر اہم معلاملات زیر غور آئیں گے۔ اجلاس میں خطے کی موجودہ صورتحال، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی امور پر غور ہوگا۔