ایران کے آبنائے ہرمز بند کرنے کے فیصلہ پرامریکا نے چین سے مدد مانگ لی۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ آبنائے ہرمز بند ہو نے کے فیصلہ پر امریکہ نے چین سے مدد مانگ لی ۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایک انٹرویو میں کہا آبنائے ہرمز کو بند کرنا معاشی خود کشی کے مترادف ہوگا۔
چین ایران کو آبنائے ہرمز بند کرنے سے روکنے میں مدد کرے۔ مارکو روبیو نے کہا آبنائے ہرمز کی بندش سے چین، بھارت اور جاپان کو سخت نقصان ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ امریکہ کے پاس اس طرح کے اقدام کا مقابلہ کرنے کے لیے آپشنز موجود ہیں لیکن دوسرے ممالک کو بھی اس معاملے پر توجہ دینی چاہیے کیونکہ ان کی معیشتوں کو امریکہ سے زیادہ نقصان پہنچے گا۔
مارکو روبیو نے کہا کہ اگر ایران آبنائے ہرمز کو بند کرتا ہے تو سب سے پہلے چینی حکومت کو غصہ آنا چاہیے، کیونکہ ان کا بہت زیادہ تیل وہاں سے آتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو بند کرنا موجودہ کشیدگی میں ایک بڑا اضافہ سمجھا جائے گا جس کے لیے واشنگٹن اور دیگر کی جانب سے ردعمل کی ضرورت ہوگی۔