واشنگٹن: ایرانی جوہری تنصیبات پر حملہ کرنے والے بی 2 بمبار طیارے واپس امریکا پہنچ گئے ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکا کے 7 بی 2 بمبار طیارے واپس امریکی ریاست میزوری کے ایئر فورس بیس پہنچ گئے ہیں۔
امریکا کے بی 2 اسٹیلتھ بمبار طیاروں نے ہفتے کی شب ایران کی جوہری تنصیبات پر حملوں میں حصہ لیا تھا۔
امریکا نے آپریشن ’مڈنائٹ ہیمر‘ کے عنوان سے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملہ کیا تھا، جس میں 125 فورتھ اور ففتھ جنریشن طیاروں اور سب میرین نے حصہ لیا تھا۔
امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے پینٹاگون میں بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکا نے فردو، نطنز اور اصفہان میں ایرانی نیوکلیئر سائٹس پر حملے کیے ہیں۔