فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایئر فرانس نے اسرائیل کیلئے پروازیں معطل کردیں

پیرس: فرانسیسی ایئر لائن ایئر فرانس نے اسرائیل سمیت مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک کےلیے پروازیں معطل کردی ہیں۔

پیرس سے خبر ایجنسی کے مطابق فرانسیسی ایئر لائن کا کہنا ہے کہ تل ابیب کے لیے اپنی پروازیں 14جولائی تک معطل کر رہے ہیں۔

فرانسیسی ایئر لائن کے مطابق اماراتی شہر دبئی اور سعودی دارالحکومت ریاض کے لیے بھی پروازیں 24 جون تک معطل ہیں۔ فرانسیسی ایئر لائن کے مطابق لبنان کے دارالحکومت بیروت کے لیے 25 جون تک پروازیں معطل کی ہیں۔

واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں ایران اور اسرائیل کے درمیان گزشتہ 10 روز سے جنگ جاری ہے جبکہ اتوار کو امریکا نے بھی ایران کے ایٹمی بجلی گھروں پر میزائل اور فضائی حملے کیے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔