فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایران نے قطر اور عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر حملہ کردیا

دوحہ : ایران نے  قطر اور عراق میں واقع امریکی اڈوں پر میزائل داغ دیے ۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق قطر میں امریکا کے سب سے بڑے فضائی اڈے الحدید پر 6 میزائل داغ دیے۔ اس  آپریشن کو”بشارت الفتح فتح ” کا نام دیا گیا ہے

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ کے آسمان پر روشنی چک رہی ہے اور آگ کے شعلوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ میں مختلف مقامات پر دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دے رہی ہیں۔ ایسا ایران کے دوحہ میں واقع امریکی ایئر بیس پر میزائل حملے کی وجہ سے ہے۔ ایران نے کم از کم 6 میزائل داغے ہیں۔

ایرانی سرکاری میڈیا پر اعلان کیا گیا ہے کہ ایران نے امریکی حملوں کے جواب میں ’طاقتور اور فاتحانہ‘ ردِ عمل کی ابتدا کر دی ہے۔

ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی تسنیم کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے قطر اور عراق میں امریکی اڈوں پر میزائل داغے ہیں۔ ایران نے اس آپریشن کو ’بشارت الفتح‘ کا نام دیا ہے۔پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وائٹ ہاؤس اور اس کے اتحادیوں کو ’واضح‘ پیغام دیا جا رہا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران کی سالمیت، خودمختاری اور قومی سلامتی کے خلاف ہر حملے کا جواب دیا جائے گا۔

doha missiles

ایک سینیئر امریکی افسر نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ وائٹ ہاؤس اور وزارتِ دفاع قطر میں العدید ایئر بیس کو لاحق ممکنہ خطرے سے آگاہ ہیں اور صورتحال کی نگرانی بھی کر رہے ہیں۔

اس سے قبل امریکی میڈیا پر خبریں نشر کی گئی تھیں کہ ایران قطر میں موجود امریکی فوجی اڈے پر حملے کی تیاریاں کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ چند گھنٹوں قبل ہی قطر نے فوری طور پر اپنی فضائی حدود کو غیر معینہ مدت تک بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

علاوہ ازیں قطر نے شہریوں کی زندگیوں کی حفاظت کے لیے اسکولوں میں چھٹی کا بھی اعلان کیا اور شہریوں کو بلاضرورت گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی تھی۔

یاد رہے کہ کل شب امریکا کے ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے بعد ایران نے اسرائیل پر درجنوں بیلسٹک میزائل داغ دیے جن میں خیبر بھی شامل ہے۔

قطر میں العدید ایئر بیس کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟

العدید ایئر بیس قطر کے دارالحکومت دوحہ کے قریب واقع ہے۔ یہاں مشرق وسطیٰ میں امریکی سینٹرل کمانڈ کے فضائی آپریشنز کا ہیڈکوارٹر ہے۔ اس اڈے پر قریب آٹھ ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں۔

اس اڈے پر برطانوی فوج بھی باری باری تعینات ہوتی ہے۔ اسے بعض اوقات ابو نخلہ ایئرپورٹ کہا جاتا ہے۔

قطر نے سنہ 2000 میں امریکہ کو العدید ایئر بیس تک رسائی دی تھی۔ لندن میں قائم انٹیلیجنس فرم گرے ڈائنیمکس کے مطابق یہ ایئر بیس 2001 میں امریکہ کے زیرِ انتظام آئی تھی۔ دسمبر 2002 میں دوحہ اور واشنگٹن نے باقاعدہ ایک معاہدے کے ذریعے العدید ایئر بیس پر امریکی فوج کی موجودگی تسلیم کی تھی۔

سنہ 2024 میں سی این این نے اطلاع دی تھی کہ امریکہ نے قطر میں عسکری موجودگی کو مزید 10 سال کی توسیع دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔