کراچی: آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 800 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 54 ہزار 365 روپے ہو گئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 258 روپےکمی کے بعد 3 لاکھ 3 ہزار 810 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 39 ڈالرز کی کمی کے بعد 3ہزار 327 ڈالرز فی اونس ہو گئی۔