کراچی : ملک بھر میں فی تولہ سونے کے نرخ ایک ہزار 335 روپے بڑھ گئے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 1335 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 56 ہزار روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کے نرخ میں 1144 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 3 لاکھ 5 ہزار 212 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13ڈالر کے اضافے سے 3 ہزار 343 ڈالر کی سطح پر آگئی۔