ٹرمپ کا پوپ سے معافی مانگنے سے انکار
مین محض پوپ کی تنقید کا جواب دے رہا ہوں ،صدر ٹرمپ
فائل فوٹو
واشنگٹن:ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ پوپ لیو چہاردہم سے معافی نہیں مانگیں گے۔
یاد رہے کہ پوپ نے امریکی صدر کی ایران کے خلاف دھمکیوں کی مذمت کی تھی جس کے بعد ٹرمپ نے انھیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ پوپ جرائم اور دیگر چیزوں کے حوالے سے بہت کمزور ہیں۔ ٹرمپ کہتے ہیں کہ وہ محض پوپ کی تنقید کا جواب دے رہے ہیں۔
ان کا کہنا ان کے پاس معافی مانگنے کی کوئی وجہ نہیں۔
دوسری جانب اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی کا کہنا ہے کہ پوپ لیو پر ڈونلڈ ٹرمپ کی تنقید ’ناقابل قبول‘ ہے۔
میلونی کا کہنا ہے کہ ان کی نظر میں صدر ٹرمپ کی جانب سے پوپ کے بارے میں بولے گئے الفاظ ناقابل قبول ہیں۔ ’پوپ کیتھولک چرچ کے سربراہ ہیں، اور یہ درست اور مناسب ہے کہ وہ امن کا مطالبہ کرتے ہیں اور ہر قسم کی جنگ کی مذمت کرتے ہیں۔