سعودی عرب کا پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر ڈپازٹ کرنے کا اعلان

زرمبادلہ کے ذخائر میں ممکنہ کمی کو پورا کرنے کے لیے سعودی عرب مکمل تعاون جاری رکھے گا۔

               
April 14, 2026 · اہم خبریں

اسلام آباد — سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ معاشی تعاون کے تحت 3 ارب ڈالر بطور ڈپازٹ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق یہ اقدام سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے خصوصی ہدایت کے تحت کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق سعودی وزیرِ خزانہ کا حالیہ دورہ پاکستان اس یقین دہانی کے لیے تھا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں ممکنہ کمی کو پورا کرنے کے لیے سعودی عرب مکمل تعاون جاری رکھے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایک دوست خلیجی ملک کی جانب سے اپنے ڈپازٹس کی واپسی کے باعث پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ پیدا ہوا تھا، جس کے جواب میں سعودی عرب نے مساوی مالی معاونت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں پہلے ہی سعودی عرب کے اربوں ڈالر کے ڈپازٹس موجود ہیں، جبکہ یہ نیا اعلان دونوں ممالک کے درمیان مضبوط معاشی اور اسٹریٹجک تعلقات کا مظہر ہے۔

سرکاری حکام نے اس اقدام کو سعودی قیادت کی جانب سے پاکستان پر اعتماد اور دوطرفہ تعلقات میں غیر معمولی پیش رفت قرار دیا ہے۔