ایران امریکہ امن معاہدے کی امید۔عالمی منڈی میں تیل سستا ہونے لگا

برینٹ خام تیل کی قیمت ساڑھے چار فیصد کم ہو کر فی بیرل 94.87 ڈالر ہوگئی

               
April 15, 2026 · کامرس

ایران اور امریکہ کے درمیان پائیدار امن معاہدے کی اطلاعات  کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

عالمی معیار سمجھے جانے والے برینٹ خام تیل کی قیمت ساڑھے چار فیصد کم ہو کر فی بیرل 94.87 ڈالر کی نچلی سطح تک آ گئی۔ تاہم بعد ازاں اس میں معمولی بحالی بھی دیکھی گئی۔

سرمایہ کاری کی تجاویز دینے والی کمپنی کوئلٹر سے وابستہ لنڈزی جیمز کہتی ہیں کہ ممکنہ طور پر مذاکرات کے دوسرے دور کی خبروں نے منڈیوں میں بہتری لانے میں مدد دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے بھی ایسے اشارے ملے ہیں کہ تہران امریکی ناکہ بندی کو آزمانے کے بجائے فوجی تصادم سے بچنے کے لیے تیل کی ترسیل عارضی طور پر روکنے کو ترجیح دے گا۔