بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ ایس یو 30 حادثے میں تباہ
واقعہ پونا میں پیش آیا ۔ رن وے بند کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس
بھارتی فضائیہ کا ایک سوویت ساختہ جنگی طیارہ ایس یو 30 تباہ ہو گیا۔ واقعہ پونا کے ہوائی اڈے پر پیش آیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ،حکام نے بتایا کہ پونے ایئرپورٹ کی رن وے جمعہ کے روز عارضی طور پر غیر دستیاب ہو گئی تھی، جس کی وجہ ایک انڈین ایئر فورس کے طیارے کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ تھا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہوائی عملہ محفوظ ہے اور سول پراپرٹی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
بھارتی ایئر فورس کے ایکس اکاؤنٹ پر بتایا گیا ہے کہ متاثرہ رن وے کو جلد از جلد آپریشنل بنانے اور معمول کی پروازوں کو بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
بھارتی خبر رساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ فضائیہ کے ایک طیارے کو “ہارڈ لینڈنگ” کا سامنا کرنا پڑا، لیکن انہوں نے مزید تفصیلات دینے سے انکار کر دیا۔
اخبار انڈین ایکسپریس نے بتایا کہ انڈین ایئر فورس کے میڈیا کوآرڈینیشن سینٹر کے ایکس اکاؤنٹ نے پوسٹ کیا کہ ایک طیارے کے ساتھ پیش آنے والے ‘واقعے’ کی وجہ سے رن وے غیر دستیاب ہو گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری بیان کے مطابق عملہ محفوظ ہے اور کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا، البتہ کچھ رپورٹس میں ایس یو 30 ایم کے آئی طیارے کے ارریسٹر بیریئر سے ٹکراؤ کا ذکر ہے۔