فی تولہ سونا 4 ہزار 900 روپے سستا

چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، فی تولہ چاندی 145 روپے سستی ہو کر 8 ہزار 417 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

               
April 20, 2026 · کامرس

 کراچی — ملک میں ایک روز کے وقفے کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 4 ہزار 900 روپے سستا ہو کر 5 لاکھ 1 ہزار 162 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 201 روپے کمی دیکھی گئی جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 29 ہزار 665 روپے ہو گئی۔

چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، فی تولہ چاندی 145 روپے سستی ہو کر 8 ہزار 417 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 49 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 788 ڈالر پر آ گیا۔

ماہرین کے مطابق عالمی معاشی حالات اور طلب میں کمی کے باعث قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔