کوکین کا استعمال، نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر پر 2 سالہ پابندی

بریسویل نے کوکین استعمال پر بطور سزا 2 سالہ پابندی کو تسلیم کرلیا ہے جبکہ ایسیکس کاؤنٹی کو کوئی سزا نہیں ہوگی ، رپورٹ

               
April 24, 2026 · اسپورٹس
فائل فوٹو

فائل فوٹو

ٓاکلینڈ: نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر پر کوکین کے استعمال کے باعث 2 سال کی پابندی لگ گئی۔برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق 35 سالہ بریسویل نے گزشتہ برس کاؤنٹی چیمپئن شپ کے فائنل میں کوکین کا استعمال کیا تھا۔

نیوزی لینڈ کے سابقہ فاسٹ بولر کا 25 ستمبر کو ٹیسٹ مثبت آیا جبکہ بریسویل نے بھی کوکین کے استعمال کا اعتراف کیا، وہ ایونٹ میں ایسیکش کی نمائندگی کر رہے تھے۔برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے باوجود منشیات کا ٹیسٹ مثبت آنے پر بریسویل پر 2 سال کی پابندی لگائی گئی ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ بریسویل نے کوکین استعمال پر بطور سزا 2 سالہ پابندی کو تسلیم کرلیا ہے جبکہ ایسیکس کاؤنٹی کو کوئی سزا نہیں ہوگی۔

بریسویل نے 2011ء میں بنگلادیش کے خلاف ڈیبیو کیا، انہوں نے 69 انٹرنیشنل میچز میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کی اور 2025ء میں ہرطرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔