جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 6 افراد شہید، 2 زخمی ہوگئے

جنوبی لبنان میں اس کی افواج کو کئی دھماکہ خیز ڈرونز کا نشانہ بنایا گیا ہے

               
April 25, 2026 · بام دنیا

لبنان کی وزارتِ صحت کے مطابق جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد شہید جبکہ 2 زخمی ہوئے ہیں۔

وزارت کے مطابق یہ حملے گزشتہ شب کیے گئے جبکہ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ان مقامات کو نشانہ بنایا جو حزب اللہ سرحد پار راکٹ فائر کرنے کے لیے استعمال کر رہی تھی۔

اسرائیلی فوج نے یہ بھی کہا ہے کہ جنوبی لبنان میں اس کی افواج کو کئی دھماکہ خیز ڈرونز کا نشانہ بنایا گیا ہے، تاہم فوج کی جانب سے ممکنہ جانی یا مالی نقصان سے متعلق کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

یہ حملے ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب جمعرات کی شب جنگ بندی میں تین ہفتے کی توسیع کا اعلان کیا گیا تھا۔