ایران کی غیرقانونی تیل تجارت روکنے کی امریکی کوششیں جاری
ایران کے نیٹ ورک کے خلاف فیصلہ کن کارروائی جاری رہے گی۔مارکو روبیو
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکہ ایران پر معاشی دباؤ میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے اور غیرقانونی تیل کی تجارت کو روکنے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران کی تجارت کو سہارا دینے والے نیٹ ورکس پر دباؤ مزید بڑھایا جائے گا، اور یہ اقدامات “آپریشن اکنامک فیوری” کا حصہ ہیں جس کا مقصد تہران کی معاشی صلاحیت کو محدود کرنا ہے۔
دوسری جانب روسی میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکہ مشرق وسطیٰ میں اپنی فوجی موجودگی بڑھا رہا ہے اور بڑی تعداد میں جنگی طیارے خطے میں منتقل کیے جا رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق امریکی طیارے مسلسل مشرق وسطیٰ پہنچ رہے ہیں جبکہ ری فیولنگ طیارے بھی خاموشی سے اسرائیل منتقل کیے جا رہے ہیں، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔