امام خمینی ایئرپورٹ سے بین الاقوامی پروازیں جزوی بحال

تہران سے مسقط، استنبول اور مدینہ کیلئے پروازیں روانہ، مشہد ایئرپورٹ پہلے ہی کھل چکا

               
April 25, 2026 · بام دنیا

ایران کے دارالحکومت تہران میں واقع امام خمینی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ہفتہ کی صبح کچھ بین الاقوامی پروازیں دوبارہ شروع کر دی گئی ہیں۔

نیم سرکاری خبر رساں ادارے مہر نیوز ایجنسی کے مطابق ابتدائی مسافر پروازیں تہران سے مسقط، استنبول اور سعودی شہر مدینہ کے لیے روانہ ہوئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے شمال مشرق میں واقع دوسرے بڑے شہر کے ہوائی اڈے مشہد ایئرپورٹ کو اس سے قبل ہفتے کے آغاز میں ہی دوبارہ کھول دیا گیا تھا۔