بریکنگ وائٹ ہاؤس میں عشائیے کے دوران فائرنگ۔حملہ آور پکڑا گیا۔ صدر ٹرمپ

صدرٹرمپ کو ایک پرچی دکھائی گئی جسے دیکھ کر ساتھ بیٹھی خاتون حیرت زدہ رہ گئی،

               
April 26, 2026 · بام دنیا

وائٹ ہاؤس میں میڈیا نمائندوں کے اعزاز میں دیے گئے عشائیہ کے دوران مبینہ فائرنگ کی آواز کے بعد سیکورٹی اہلکار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ہال سے باہر لے گئے۔

رپورٹس کے مطابق عشایئے کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریب سے خطاب کرنا تھا، تاہم اس سے قبل ہی صدر ٹرمپ کو ایک پرچی دکھائی گئی جسے دیکھ کر ساتھ بیٹھی خاتون حیرت زدہ رہ گئی، سکیورٹی خدشے کے باعث مختصر وقت کیلئے ہلچل مچ گئی۔
سی این این کے مطابق ہال میں مبینہ طور پر فائرنگ کی آواز سنی گئی، جس کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے مبینہ شوٹر کو حراست لے لیا گیا ہے۔

اس سے قبل متضاد خبریں آ رہی تھیں کہ حملہ آور کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ تاہم بعد میں صدر ٹرمپ نے تصدیق کی کہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

تقریب میں موجود ایک سکیورٹی اہلکار کے مطابق سات سے آٹھ گولیاں چلنے کی اطلاعات ہیں۔

تاہم صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چند لمحے قبل سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آور کو ’گرفتار‘ کر لیا گیا۔

بھاری اسلحہ سے لیس سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے صدر کو مقام سے منتقل کیے جانے کے بعد اب پہلی بار ان کا بیان سامنے آیا ہے۔

ٹرمپ کے مطابق ’میں نے کہا ہے کہ تقریب جاری رکھی جائے تاہم حتمی فیصلہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی رہنمائی میں کیا جائے گا۔