مذاکرات سے قبل امریکہ بحری ناکہ بندی ختم کرے۔ مسعود پزشکیان
جب تک جارحانہ اقدامات ختم نہیں کیے جاتے، اعتماد بحال نہیں ہوسکتا۔ایرانی صدر
April 26, 2026 · بام دنیا
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے واضح کیا ہے کہ ماضی میں کیے گئے امریکہ سے مذاکرات نے بداعتمادی میں اضافہ کیا۔امریکہ بحری ناکہ بندی ختم کرے۔
ایران حکومت کے مطابق صدر مسعود پزشکیان نے یہ بات وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فون پر گفتگو میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ دھمکیوں اور ناکہ بندی کے دوران جبری مذاکرات میں شامل نہیں ہوں گے۔
مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ جب تک جارحانہ اقدامات ختم نہیں کیے جاتے، اعتماد بحال نہیں ہوسکتا۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات بحال کرنے کے لیے امریکا رکاوٹیں ہٹائے، بحری ناکہ بندی ختم کرے۔