حملہ آور کی تصویر جاری۔ ملزم ’انتہائی بیمار انسان ہے۔صدر ٹرمپ

زیر حراست ملزم انتہائی بیمار شخص ہے۔ صدر ٹرمپ کی میڈیا سے گفتگو

               
April 26, 2026 · بام دنیا

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا ہے کہ حراست میں لیا گیا ملزم ’انتہائی بیمار شخص‘ ہے۔

انھوں نے کہا کہ ’ہم نہیں چاہتے کہ اس طرح کے واقعات پیش آئیں۔

ٹرمپ نے تقریب کے منتظمین کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ تقریب 30 دن کے اندر دوبارہ منعقد کی جائے گی۔ ان مزید کہنا ہے کہ اب کی بار تقریب ’پہلے سے بڑی، بہتر اور مزید شاندار‘ ہوگی۔
امریکی حکام نے حملہ آور کی تصویر جاری کردی ہے۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اکتیس سالہ حملہ آور کا تعلق ریاست کیلی فورنیا سے ہے۔