ڈیموکریٹ رہنماؤں کا سیکیورٹی اداروں کو خراجِ تحسین

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی فوری کارروائی پر شکر گزار ہیں۔ حکیم جیفرز

               
April 26, 2026 · بام دنیا

امریکہ میں ڈیموکریٹس کے سینئر رہنماؤں نے وائٹ ہاؤس کوریسپونڈنٹس ڈنر میں فائرنگ کے واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سیکیورٹی اداروں کا شکریہ ادا کیا۔

حکیم جیفریز نے کہا کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی فوری کارروائی پر شکر گزار ہیں جنہوں نے تقریب کے شرکاء کو محفوظ رکھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان افراد کی سلامتی کے لیے دعاگو ہیں جو اب بھی خطرے میں ہو سکتے ہیں، اور امریکہ میں تشدد کا خاتمہ ہونا چاہیے۔

چک شیمبر نے کہا کہ وہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور سیکیورٹی اداروں کے فوری ردعمل پر شکر گزار ہیں، جبکہ انہوں نے سب کی سلامتی کے لیے دعا بھی کی۔

اسی طرح نینسی پیلوسی نے صدر، خاتونِ اول اور تمام شرکاء کے محفوظ رہنے پر “گہرا اطمینان” ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی سیکرٹ سروس اور مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے صورتحال کو قابو میں کیا اور لوگوں کی حفاظت یقینی بنائی۔