سعودیہ میں مزید 12 ہزار 192 غیر قانونی تارکین گرفتار

غیرقانونی داخل ہونے کی کوشش پر ایک ہزار 454 افراد کو حراست میں لیا گیا

               
April 26, 2026 · بام دنیا

سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران اقامہ، لیبر اور سرحدی قانون کی مزید 12 ہزار 192 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں جبکہ 17 ہزار 368 غیر قانونی تارکین کو ان کے ملک واپس بھیجا گیا۔

وزارت داخلہ کی رپورٹ کے مطابق 16 سے 22 اپریل 2026 کے درمیان مجموعی طور پر 6 ہزار 606 افراد کو اقامہ قانون، 3 ہزار 510 کوغیر قانونی سرحد عبور کرنے کی کوشش اور 2 ہزار 76 کو قانون محنت کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا۔

غیر قانونی طور پر سعودی عرب میں داخل ہونے کی کوشش پر ایک ہزار 454 افراد کو حراست میں لیا گیا، ان میں 67 فیصد ایتھوپین، 32 فیصد یمنی اور ایک فیصد دیگر ملکوں سے تعلق رکھتے ہیں۔

علاوہ ازیں مزید 50 ایسے افراد کو بھی پکڑا گیا ہے جو سرحد پار کرکے سعودی عرب سے ہمسایہ ملکوں میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ سفر، رہائش، روزگار اور پناہ دینے کی کوششوں میں ملوث 22 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔