عباس عراقچی کا مصر و ترکی کے وزرائے خارجہ سے رابطہ۔ جنگ بندی پر مشاورت

تازہ پیش رفت اور خطے میں جنگ کے خاتمے کے لیے جاری سفارتی کوششوں سےآگاہ کیا

               
April 26, 2026 · بام دنیا

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے مصر اور ترکی کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطے کے دوران جنگ بندی اور سفارتی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم نیوز کے مطابق سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب ہونے والے اس ٹیلیفونک رابطے میں ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی اور ان کے مصری ہم منصب بدر عبدالعاطی نے سفارتی امور، امریکہ اسرائیل جنگ میں جنگ بندی اور خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

تاہم دوسری جانب عباس عراقچی نے ترک وزیرِ خارجہ حقان فیدان سے بھی ٹیلی فون پر بات کی اور انھیں بھی جنگ بندی سے متعلق تازہ پیش رفت اور خطے میں جنگ کے خاتمے کے لیے جاری سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا۔