اسرائیل نے نام نہاد صومالی لینڈ میں اپنا پہلا سفیر مقرر کر دیا

مائیکل لوٹم کو صومالی لینڈ کے لیے اسرائیل کا سفیر نامزد کیا گیا ہے ،اسرائیلی وزارتِ خارجہ

               
April 26, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

تل ابیب: اسرائیل نے نام نہاد صومالی لینڈ میں اپنا پہلا سفیر مقرر کر دیا۔

افریقہ میں صومالیہ سے علیحدگی اختیار کرکے علیحدہ ریاست کا اعلان کرنیوالے نام نہاد صومالی لینڈ میں اسرائیل نے اپنا پہلا سفیر مقرر کر دیا ہے، چند ماہ قبل اسرائیل کی جانب سے اسے تسلیم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

اسرائیلی وزارتِ خارجہ کے مطابق مائیکل لوٹم کو صومالی لینڈ کے لیے اسرائیل کا سفیر نامزد کیا گیا ہے۔ وہ اس وقت افریقہ کے لیے اقتصادی امور کے خصوصی سفیر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

مائیکل لوٹم اس سے قبل کینیا، آذربائیجان اور قازقستان میں بھی اسرائیلی سفیر رہ چکے ہیں۔