امریکہ کو ایران کے ساتھ دھمکیوں۔ الٹی میٹم کو ختم کرنا ہوگا۔روس

فوجی کارروائی کی دھمکی یا پابندیاں ایران کے ساتھ موثر ثابت نہیں ہوئیں۔میخائل اولیانوف

               
April 27, 2026 · بام دنیا

ویانا میں بین الاقوامی تنظیموں کے لیے روسی نمائندے میخائل اولیانوف نے کہا ہے کہ اگر ایران کے ساتھ مذاکرات کو آگے بڑھانا ہے تو امریکہ کو اپنی حکمتِ عملی سے “دھمکیوں” اور “الٹی میٹمز” کو ختم کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ عموماً طاقت کے زور پر مذاکرات کرتا ہے، جس میں فوجی کارروائی کی دھمکی یا پابندیوں میں اضافے کی بات شامل ہوتی ہے، تاہم یہ طریقہ ایران کے ساتھ مؤثر ثابت نہیں ہوا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں امریکہ کے لیے بہتر راستہ یہی ہے کہ وہ اپنی پالیسی سے بلیک میلنگ، الٹی میٹمز اور ڈیڈ لائنز جیسے عناصر کو ختم کرے۔