عالمی مارکیٹ میں تیل مزید 2فیصد مہنگا ہوگیا
امریکی خام تیل کی قیمت بھی 2.02 ڈالر اضافے سے 96.42 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
April 27, 2026 · کامرس
برطانوی خام تیل کی قیمت میں 2.22 ڈالر فی بیرل اضافہ ہوا جس کے بعد برطانوی خام تیل کی قیمت 107.55 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
امریکی خام تیل کی قیمت بھی 2.02 ڈالر اضافے سے 96.42 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
عرب میڈیا کے مطابق ایران امریکہ امن مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے اور آبنائے ہرمز سے محدود ترسیل کے باعث عالمی سپلائی پر دباؤ بڑھ گیا ہے جس کے نتیجے میں قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔