فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کا اضافہ

نئی قیمت 4لاکھ 93ہزار 962روپے فی تولہ ہو گئی ۔

               
April 27, 2026 · قومی, کامرس
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی :سونے کی قیمت میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج پیر کے روز فی اونس سونے کی قیمت  میں 8 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4ہزار 716ڈالر کی سطح پر آگئی ۔

عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں نئی قیمت 4لاکھ 93ہزار 962روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت 686روپے بڑھ کر 4لاکھ 23ہزار 492روپے ہوگئی۔