جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملے جاری۔ 4 افراد جاں بحق۔ 51 زخمی

ایک اسرائیلی فوجی بلڈوزر کو بنت جبیل میں نشانہ بنایا گیا۔ حزب اللہ کا دعویٰ

               
April 28, 2026 · بام دنیا

جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 51 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں میں ایک درجن سے زائد مقامات کو نشانہ بنایا۔

دوسری جانب حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے اسرائیلی فوجی دستوں پر لبنان کے اندر متعدد حملے کیے، ایک اسرائیلی فوجی بلڈوزر کو بنت جبیل میں نشانہ بنایا گیا جبکہ قنطرہ میں ایک مرکاوا ٹینک پر بھی حملہ کیا گیا۔