امریکی بحریہ نے ایرانی پرچم بردار آئل ٹینکر روک لیا
کارروائی ایرانی بندرگاہوں کے خلاف امریکی ناکہ بندی کا حصہ ہے۔ سینٹ کام
امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے کہا ہے کہ اس کے گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر “یو ایس ایس رافیل پیرالٹا” (امریکی بحریہ کا جنگی جہاز) نے ایم/ٹی اسٹریم نامی آئل ٹینکر کو اس وقت روک لیا جب وہ مبینہ طور پر ایرانی بندرگاہ کی جانب بڑھنے کی کوشش کر رہا تھا۔
سینٹ کام نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں، جس کے ساتھ دونوں جہازوں کی تصویر بھی شامل تھی، کہا کہ یہ کارروائی ایرانی بندرگاہوں کے خلاف امریکی ناکہ بندی کا حصہ ہے۔
میرین ٹریفک کے مطابق ایم/ٹی اسٹریم ایک خام تیل بردار ٹینکر ہے جو ایرانی پرچم کے تحت رجسٹرڈ ہے، اور آخری بار اسے 13 روز قبل جنوب مشرقی ایشیا کی آبنائے ملاکا میں دیکھا گیا تھا۔
اس سے قبل ایران کی وزارت خارجہ نے امریکہ پر الزام عائد کیا تھا کہ اس نے ایران سے منسلک دو دیگر آئل ٹینکرز، میجیٹک ایکس اور ٹائیفانی کو قبضے میں لے کر “سمندری قزاقی اور کھلے سمندر میں مسلح ڈکیتی” کا ارتکاب کیا ہے۔