برکس اجلاس میں اختلافات۔ بھارت نے ایک بار پھر اسرائیل کا ساتھ دیا
بھارت کی مشترکہ اعلامیہ میں اسرائیل، فلسطین سے متعلق زبان کو نرم کرنےکی کوشش
بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں ہونےوالے برکس کے نائب وزرائے خارجہ کے اجلاس میں متحدہ عرب امارات اور ایران میں اختلافات ، بھارت پھر اسرائیل کی حمایت میں سامنے آگیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق بھارت کی مشترکہ اعلامیہ میں اسرائیل، فلسطین سے متعلق زبان کو نرم کرنےکی کوشش ،اجلاس میں بعض ممالک کا اسرائیل کی جانب سے غزہ اور لبنان پر حملوں کیخلاف سخت مؤقف اختیار کرنے پر زور، بھارت نے زبان نرم کرنے اور بعض نکات میں تبدیلی کی تجویز دی، برکس اتحاد میں واضح دراڑ نظر آئی۔
مشترکہ اعلامیہ کی بجائے چیئرمین کے بیان پر اکتفا کرنا پڑا، ایران اور عرب امارات کے درمیان اپنے اپنے علاقوں پر حملوں کی مذمت کے مطالبے پر کھینچا تانی رہی۔ بھارتی میڈیاکےمطابق 23-24اپریل کو ہونےوالے اجلاس میں متحدہ عرب امارات اور ایران کے نمائندوں کے درمیان حالیہ ایران جنگ پر شدید اختلافات کی وجہ سے کوئی متفقہ اعلامیہ جاری نہیں ہوسکا۔