امریکہ اسرائیل جنگ کے اثرات۔ پرنٹڈسرکٹ بورڈز کی قیمتوں میں اضافہ
جبیل پیٹروکیمیکل کمپلیکس پر حملے کے بعد ہائی پیوریٹی پولی فینیلین ایتھر ریزن کی پیداواربند ہوگئی
امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ کے باعث پیدا ہونے والی سپلائی چین میں رکاوٹوں نے الیکٹرانک آلات میں استعمال ہونے والے پرنٹڈ سرکٹ بورڈز کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اپریل کے آغاز میں سعودی عرب کے جبیل پیٹروکیمیکل کمپلیکس پر حملے کے بعد ہائی پیوریٹی پولی فینیلین ایتھر ریزن کی پیداوار بند ہوگئی، جو پی سی بی لیمینیٹس کی تیاری میں بنیادی خام مال ہے۔
اس کمپلیکس کو چلانے والی کمپنی “سعودی بیسک انڈسٹریز کارپوریشن” کے مطابق جبیل پلانٹ دنیا کی تقریباً 70 فیصد ہائی پیوریٹی سپلائی فراہم کرتا ہے، لیکن حملے کے بعد سے پیداوار بحال نہیں ہو سکی۔
پیداوار بند ہونے کے باعث عالمی سطح پر اس مواد کی دستیابی شدید متاثر ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق صرف اپریل میں پی سی بی کی قیمتوں میں مارچ کے مقابلے میں 40 فیصد تک اضافہ دیکھا گیا، جیسا کہ گولڈمین سیکس کی ایک رپورٹ میں بھی نشاندہی کی گئی ہے۔