لبنان میں حزب اللہ کے ایک ہزار سے زائد ٹھکانے تباہ کرنے کا اسرائیلی دعویٰ
کارروائی کے دوران سینکڑوں ہتھیار بھی قبضے میں لیے گئے ہیں۔ صیہونی فوج
April 28, 2026 · بام دنیا
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی فورسز نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے استعمال میں آنے والے ایک ہزار سے زائد “انفراسٹرکچر” تباہ کر دیے ہیں، جن میں بارودی مواد سے لیس عمارتیں اور اسلحہ رکھنے والی تنصیبات شامل ہیں۔
فوج کے مطابق کارروائی کے دوران سینکڑوں ہتھیار بھی قبضے میں لیے گئے، جن میں مشین گنز، کلاشنکوف طرز کے ہتھیار، گرینیڈ، بارودی سرنگیں، پستول، اینٹی ٹینک میزائل، گولہ بارود، آر پی جی راکٹس اور مارٹر بم شامل ہیں۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن بسلا ماخ بریگیڈ نے انجام دیا، جو اس سے قبل غزہ میں بھی کارروائیاں کر چکی ہے۔