ویزہ ختم ہونے کے بعد روانگی میں تاخیر پر50 ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔ سعودی حکام

6 ماہ تک قید اور بے دخلی کا سامنا کرنا ہوگا۔ سعودی وزارت داخلہ

               
April 28, 2026 · بام دنیا

سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ویزے کی میعاد ختم ہونے پر جو کوئی مملکت سے روانگی میں تاخیر کرے گا، اسے 50 ہزار ریال تک جرمانہ، 6 ماہ تک قید اور بے دخلی کا سامنا کرنا ہوگا۔

وزارت نے گزشتہ روز بیان میں حج سیزن 2026 کے ضوابط کی پابندی کرنے، عازمین کی سیٹفی اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ حکام کے ساتھ تعاون پر زور دیا۔ بیان میں کہا گیا کہ ضوابط کی خلاف ورزی پر قانونی سزا دی جائے گی۔
یاد رہے کہ حج ویزہ ہولڈر کے علاوہ کسی کو بھی 18 اپریل سے مکہ مکرمہ میں داخل ہونے یا وہاں قیام کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ حج ویزا ہولڈر کے علاوہ دیگر وزٹ یا دیگر قسم کے عارضی ویزا رکھنے والے کا اس مدت کے بعد مکہ مکرمہ میں قیام غیر قانونی تصور ہو گا۔