حج پرمٹ کے بغیر مکہ مکرمہ میں قیام پر 6 پاکستانی گرفتار
ایک پاکستانی شہری پر حج پرمٹ کے بغیر مکہ مکرمہ میں قیام اور 5 پر سہولت کاری کا الزام
فوٹو سوشل میڈیا
ریاض : مکہ مکرمہ میں حج سیکیورٹی فورس کی کارروائی میں 6 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
ریاض سے عرب میڈیا کے مطابق ایک پاکستانی شہری پر حج پرمٹ کے بغیر مکہ مکرمہ میں قیام کا الزام ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق دیگر 5 پاکستانیوں کو بغیر پرمٹ عازمین حج کیلیے سہولت فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔