امریکہ نے ایران سے معاہدے میں جلد بازی مسترد کردی
قومی سلامتی اولین ترجیح ہے، ناکامی پر فوجی آپشن زیر غور ہیں۔ ترجمان وائٹ ہاؤس
April 29, 2026 · بام دنیا
وائٹ ہاؤس نے ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کے حوالے سے جلد بازی کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کسی بھی پیش رفت میں امریکی قومی سلامتی کو مقدم رکھا جائے گا۔
ترجمان کے مطابق امریکہ ایران کے ساتھ سفارتی رابطوں میں مصروف ہے، تاہم صدر پہلے ہی یہ مؤقف دے چکے ہیں کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔
دوسری جانب مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر جاری مذاکرات نتیجہ خیز ثابت نہ ہوئے تو امریکہ کی جانب سے فوجی آپشنز پر دوبارہ غور کیا جا سکتا ہے، جس سے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔