امریکی پابندیوں سے ایران جلد تیل پیداوار کم کرنے پر مجبورہوگا۔اسکاٹ بیسنٹ

امریکی “زیادہ سے زیادہ دباؤ” مہم، جس میں ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی بھی شامل ہے

               
April 29, 2026 · بام دنیا

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ امریکی ناکہ بندی اور مالی دباؤ کے باعث ایران کو جلد تیل کی پیداوار کم کرنا پڑے گی۔ ان کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے تہران پر مالی دباؤ میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئے ایرانی معیشت کو سہارا دینے والے نیٹ ورکس کو نشانہ بنایا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم یکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ “اکنامک فیوری” مہم کے تحت ایران کے بین الاقوامی شیڈو بینکنگ سسٹم، کرپٹو تک رسائی، خفیہ بحری بیڑے اور اسلحہ خریداری کے نیٹ ورکس کو ہدف بنایا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان اقدامات سے خطے میں ایران کے حمایت یافتہ گروپوں کی فنڈنگ اور چین کی چھوٹی ریفائنریز، جو ایرانی تیل کی تجارت میں مدد دیتی ہیں، بھی متاثر ہوئی ہیں۔ ان کے بقول ان پابندیوں کے نتیجے میں ایرانی حکومت کو ملنے والی اربوں ڈالر کی آمدن متاثر ہوئی، مہنگائی میں اضافہ ہوا اور کرنسی کی قدر تیزی سے گری ہے۔
بیسنٹ کے مطابق امریکی “زیادہ سے زیادہ دباؤ” مہم، جس میں ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی بھی شامل ہے، ملک کی تیل تجارت کو بری طرح متاثر کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جزیرہ خارگ جو ایران کا اہم تیل برآمدی مرکز ہے، اپنی ذخیرہ گنجائش کے قریب پہنچ چکا ہے، جس کے باعث حکومت کو تیل کی پیداوار کم کرنا پڑے گی۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان اقدامات سے ایران کو یومیہ تقریباً 170 ملین ڈالر کے اضافی نقصان کا سامنا ہے اور اس کی تیل تنصیبات کو مستقل نقصان پہنچ رہا ہے۔
ََََََََََََََََََََََََ