ایران کے 35 اداروں اور شخصیات پر امریکی پابندیاں عائد

نیٹ ورک اربوں ڈالر مالیت کے ایرانی تیل کی ترسیل ،فروخت میں مدد فراہم کرتا رہاہے

               
April 29, 2026 · بام دنیا

امریکہ نے ایران کے خلاف دباؤ بڑھاتے ہوئے 35 اداروں اور شخصیات پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں، جن پر ایرانی بینکاری نظام کو سہارا دینے کا الزام ہے۔
امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق یہ نیٹ ورک اربوں ڈالر مالیت کے ایرانی تیل کی ترسیل اور فروخت میں مدد فراہم کرتا رہا ہے، جس سے تہران کی معیشت کو تقویت ملی۔
امریکی حکام نے خبردار کیا ہے کہ وہ ان بینکوں کو بھی نشانہ بنا سکتے ہیں جو چینی ریفائنریز کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں، خاص طور پر وہ کمپنیاں جو آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے ادائیگیاں کرتی ہیں۔
اس کے علاوہ غیر ملکی اثاثوں کے کنٹرول کا دفتر(اوفیک) نے بھی ان کمپنیوں کو متنبہ کیا ہے جو ایرانی حکومت کو ادائیگیاں کر رہی ہیں۔ اوفیک کے مطابق چین کے صوبے شنڈونگ میں متعدد نجی کمپنیاں ایرانی تیل کی درآمد اور ریفائننگ میں ملوث ہیں، جو امریکی پابندیوں کی زد میں آ سکتی ہیں۔