حج 2026 کے لیے سائبر سکیورٹی نظام بہتر بنانے کا عمل جاری

عازمین کو بہتر اور محفوظ خدمات کی فراہمی کویقینی بنانے کیلئے اقدامات

               
April 29, 2026 · بام دنیا

سعودی عرب میں نیشنل سائبرسکیورٹی اتھارٹی حج 2026 کے حوالے سے سائبر سکیورٹی نظام بہتر بنانے کے پروگرام پرعمل درآمد جاری رکھے ہوئے ہے

۔سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق پروگرام کا مقصد حج سیزن کے دوران تکنیکی سسٹم اور خدمات کی سائبر سکیورٹی کو بڑھانے، سائبر سکیورٹی میں قومی سطح پر صلاحیتوں کو فروغ دینے، عازمین اور متعلقہ اداروں کے عملے میں سائبر سکیورٹی سے متعلق آگاہی کو بڑھانا ہے تاکہ عازمین کو بہتر اور محفوظ خدمات کی فراہمی کویقینی بنایا جا سکے۔
اتھارٹی کے مطابق پروگرام کے چار بنیادی نکات ہیں، جن میں سائبر خطرات کی نگرانی، ان کا فوری تدارک، خطرات کا جائزہ لینا، سائبر مشقیں اور آگاہی مہمات شامل ہیں۔اس حوالے سے 24 گھنٹے فعال رہنے والا ایک مرکزی سائبر آپریشن روم بھی قائم کیا گیا ہے جو خطرات کی نگرانی، تجزیہ اور متعلقہ قومی اداروں کے ساتھ معلومات کے تبادلے کا ذمہ دار ہے،

سائبر حملوں سے نمٹنے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔پروگرام کے تحت حج سے متعلق اہم ڈیجیٹل اثاثوں، خدمات اور سسٹمز کی نشاندہی قومی سائبر سکیورٹی پورٹل (حصین) کے ذریعے کی جارہی ہے جبکہ مختلف اداروں کو ان کے سسٹمز اور خدمات کی سکیورٹی جانچ کے لیے معاونت فراہم کرنے کے منصوبے بھی تیار گئے ہیں۔علاوہ ازیں ، سائبرسکیورٹی مشقیں بھی منعقد کی جارہی ہیں۔