سعودی عرب میں حج قوانین کی خلاف ورزی پر 6 غیر ملکی گرفتار

زیر حراست افراد کو قانونی کارروائی کی اور پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا

               
April 29, 2026 · بام دنیا

سعودی حج سکیورٹی فورس نے حج ضوابط کی خلاف ورزی پر 6 غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا۔

رپورٹس کے مطابق حکام نے بتایا ہے کہ ایک غیر ملکی رہائشی نے پانچ افراد کو پرمٹ کے بغیر مکہ مکرمہ منتقل کرنے اور وہاں قیام کرنے کی کوشش کی۔ حکام نے انہیں حراست میں لے کر قانونی کارروائی کی اور پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا۔
اس سے قبل وزارتِ داخلہ نے کہا کہ پرمٹ کے بغیر ممنوعہ مدت میں مکہ مکرمہ داخل ہونے کی کوشش کرنے والے یا وزٹ ویزے پرمملکت میں مقیم کسی بھی غیرملکی کو مکہ لے جانے یا ایسے افراد کو رہائش یا ٹرانسپورٹ سہولت فراہم کرنا سنگین خلاف ورزی شمار کی جائے گی۔
ایسے افراد جو یکم ذی القعدہ کے بعد وزٹ ویزا ہولڈر کو مکہ مکرمہ یا مشاعر مقدسہ میں لے جانے کے لیے ٹرانسپورٹیشن یا انہیں قیام کی سہولت فراہم کریں گے، انہیں بھی سخت سزائوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔