امریکہ کے یومِ آزادی پر پاسپورٹ پر صدرٹرمپ کی تصویر شامل کرنے پر غور

پہلے زندہ صدر ہوں گے جن کی تصویر سفری دستاویز پر شائع کی جائے گی

               
April 29, 2026 · بام دنیا

امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا کہ وہ امریکہ کی 250ویں سالگرہ کی مناسبت سے محدود تعداد میں یادگاری پاسپورٹ جاری کرنے کی تیاری کر رہا ہے،

جن پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر ہوگی۔ اگر ایسا ہوا تو وہ پہلے زندہ صدر ہوں گے جن کی تصویر سفری دستاویز پر شائع کی جائے گی۔ امریکی میڈیا کے مطابق اس خصوصی پاسپورٹ کا تصور، جس میں ٹرمپ کی سنجیدہ چہرے والی تصویر کا خاکہ بھی شامل ہے، کئی ماہ سے زیر غور تھا اور بالآخر اس کی منظوری دے دی گئی۔

ان نئے پاسپورٹس 25 ہزار سے 30 ہزار تک کی تعداد میں واشنگٹن ڈی سی کے پاسپورٹ دفتر میں امریکہ کے یوم آزادی 4 جولائی سے کچھ پہلے درخواست دہندگان کے لیے دستیاب ہوں گے۔ حکام کے مطابق یہ یادگاری پاسپورٹ واشنگٹن کے دفتر میں ذاتی طور پر درخواست دینے والوں کے لیے دستاویز ہوگا ۔