مشرق وسطیٰ کشدگی نے علاقائی استحکام کو بری طرح متاثر کیا۔ چین

فریقین مشرق وسطیٰ اور خلیجی خطے میں استحکام کی جلد بحالی کے لیے کوشش کریں۔

               
April 29, 2026 · بام دنیا

چین نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی حالیہ کشیدہ صورتحال نے علاقائی استحکام کو بری طرح متاثر کیا ہے ، فریقین مشرق وسطیٰ اور خلیجی خطے میں استحکام کی جلد بحالی کے لیے کوشش کریں۔

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے فو چھونگ نے مشرق وسطیٰ کے مسئلے پر سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطحی کھلے مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ مشرق وسطیٰ اور خلیجی خطے میں استحکام کی جلد بحالی کے لیے کوشش کریں۔

انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کی حالیہ کشیدہ صورتحال نے علاقائی استحکام کو بری طرح متاثر کیا ہے اور عالمی معیشت اور توانائی کی سلامتی کو متاثر کیا ہے۔ موجودہ حالات جنگ سے امن کی طرف منتقلی کے نازک مرحلے پر پہنچ چکے ہیں۔

چین نے تمام فریقین سے امن کے مواقع سے فائدہ اٹھانے، زیادہ سے زیادہ تحمل اور انتہائی اخلاص کا مظاہرہ کرنے، سیاسی حل کی سمت پر غیرمتزلزل طور پر عمل کرنے، جنگ بندی اور مذاکرات کی رفتار کو برقرار رکھنے اور مشرق وسطیٰ اور خلیجی خطے میں استحکام کی جلد بحالی کے لیے کوشش کرنے کا مطالبہ کیا۔