اسرائیل کے غزہ میں فضائی حملے۔ 9 سالہ بچے سمیت مزید 5 فلسطینی شہید

غزہ شہر کے علاقے رمال میں ڈرون نے گاڑی پر دو میزائل فائر کئے گئے

               
April 29, 2026 · بام دنیا

حکام کے مطابق غزہ شہر کے علاقے رمال میں ڈرون نے گاڑی پر دو میزائل فائر کئے جس کے نتیجے میں 4 افراد شہید اور 6 زخمی ہو گئے، جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس کے مشرق میں ایک الگ واقعے میں نو سالہ عدیل اس وقت شہید ہو گیا جب ڈرون حملے اور توپ خانے کی گولہ باری ساتھ ساتھ جاری تھی۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں مشتبہ شخص فوجی دستوں کی جانب بڑھا اور فوری خطرہ پیدا کیا جس پر کارروائی کی گئی تاہم اس دعوے کے حق میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔

ناصر ہسپتال کے باہر جمع بچے کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ وہ کھانا پکانے کے لئے آگ جلانے کی غرض سے گتے کے ٹکڑے اکٹھے کر رہا تھا۔