تہران سے مہان ائیر کی کمرشل پرواز ڈبلیو 51185 مسافروں کو لے کر اسلام آباد پہنچی۔
امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد معطل ہونے والا پاک ایران فضائی رابطہ 60 روز بعد بحال ہوگیا۔
جمعرات کو 26 فروری 2026 کے بعد پہلی بار تہران سے مہان ائیر کی کمرشل پرواز ڈبلیو 51185 مسافروں کو لے کر اسلام آباد پہنچی۔
اسی طیارے نے پرواز ڈبلیو 5184 کے طور پر اسلام آباد سے تہران واپسی کی۔ اس روٹ پر مہان ائیر کی آئندہ پروازیں 7 مئی سے شیڈول کے مطابق جاری رہیں گی۔