اتحاد ایئرویز نے 15 پاکستانی نکال دیئے۔48 گھنٹے میں امارات چھوڑنے کا حکم

برطرفی میں ایچ آر کے اصولوں کا بھی خیال نہیں رکھا گیا۔ غیر ملکی میڈیا

               
May 1, 2026 · بام دنیا

متحدہ عرب امارات کی اتحاد ایئرویز نے اطلاعات کے مطابق 15 پاکستانیوں کو ملازمتوں سے برطرف کردیا ہے۔ ان میں 18 برس پرانے ملازمین شامل ہیں۔

یہ خبر سب سے پہلے پاکستانی صحافی کامران یوسف نے دی تھی اور اس کے بعد بھارتی ٹی وی نیوز 18 نے اپنے ذرائع سے دی۔ بھارتی ٹی وی کا کہنا ہے کہ ان میں سینئر پروفیشنل شامل ہیں۔ ان کی برطرفی میں ایچ آر کے اصولوں کا بھی خیال نہیں رکھا گیا۔ بس بلا کر نوٹس دیئے اور پھر 48 گھنٹے میں امارات چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا۔
ایران جنگ کے معاملے پر پاکستان اور امارات کے تعلقات خراب ہونے کی اطلاعات کئی ہفتوں سے آرہی ہیں۔