آبنائے ہرمز اب عالمی آبی گزرگاہ نہیں رہی، یہ پچھلی حالت میں واپس نہیں آئے گی، ایران

آبنائے ہرمز پر ایران کا فطری حق ہے، جائز مؤقف پر بہت مضبوطی سے کھڑے ہیں۔علی نیکزاد

               
May 1, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

تہران: ایرانی پارلیمنٹ کے نائب اسپیکر علی نیکزاد نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کوئی بین الاقوامی آبی گزرگاہ نہیں ہے۔ 

اپنے بیان میں انکا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز اپنی پچھلی حالت میں واپس نہیں آئے گی۔

ایرانی نائب اسپیکر علی نیکزاد کے مطابق آبنائے ہرمز پر ایران کا فطری حق ہے، جائز مؤقف پر بہت مضبوطی سے کھڑے ہیں۔

دریں اثنا ایرانی عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی نے کہا ہے کہ ایران منطقی مذاکرات کیلئے تیار ہے، مسلط کردہ مذاکرات کو مسترد کرتا ہے۔

تہران سے جاری اپنے بیان میں ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ منطق اور عقلیت پر مبنی مذاکرات کا خیر مقدم کیا ہے، دشمن جارحیت اور دھمکیوں سے اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا۔

غلام حسین محسنی نے کہا کہ اس ناکامی پر دشمن مذاکرات کی میز پر ضرورت سے زیادہ مطالبات نہیں کر سکتا۔

انھوں نے مزید کہا کہ ایران کے وقار کو خطرہ لاحق ہوا تو جنگ سے نہیں ڈرتے، اپنے وقار کو بچانے کیلئے لڑیں گے۔