آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں شدید اضافہ

منگل کی صبح برینٹ کروڈ 113.54 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے

               
  May 5, 2026 · کامرس

آبنائے ہرمز میں امریکہ اور ایران کے درمیان تعطل کے تشدد میں بدلنے کے بعد تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے، جس سے تہران اور واشنگٹن کے درمیان جنگ بندی کی پائیداری پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔
عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں کا معیار سمجھے جانے والا برینٹ کروڈ پیر کے روز تقریباً 6 فیصد بڑھ کر 114.44 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔
اگرچہ منگل کی صبح ابتدائی وقت میں برینٹ فیوچرز میں کچھ کمی دیکھی گئی اور یہ 113.54 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا تھا، تاہم ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں اس خدشے کے باعث بلند سطح پر ہیں کہ کشیدگی دوبارہ بڑھ سکتی ہے۔
یہ صورتحال متحدہ عرب امارات پر میزائل اور ڈرون حملوں اور امریکہ کے اس دعوے کے تناظر میں سامنے آئی ہے کہ اس کی افواج نے آبنائے ہرمز میں ایران کی تیز رفتار فوجی کشتیوں کو نشانہ بنا کر تباہ کیا ہے۔