ایران امریکہ مذاکرات کی خبروں سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گرگئیں
برطانوی خام تیل کی قیمت 4 فیصد کمی کے بعد 110 ڈالر فی بیرل آ گئی
May 6, 2026 · کامرس
ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ مذاکرات کی رپورٹس سامنے آنے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
برطانوی خام تیل کی قیمت تقریباً 4 فیصد کمی کے بعد 110 ڈالر فی بیرل تک آ گئی ہے، جبکہ امریکی خام تیل بھی اتنی ہی کمی کے بعد 102 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔
اسی طرح ابوظہبی کی آئل کمپنی کا معروف خام تیل Murban Crude بھی 2 فیصد سستا ہو کر 105 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں گیس کی قیمتوں میں بھی مجموعی طور پر 4 فیصد تک کمی دیکھی گئی ہے، جسے سرمایہ کار ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں کمی کے امکان سے جوڑ رہے ہیں۔