پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان۔100 انڈیکس میں 1059 پوائنٹس کی کمی

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس1 لاکھ 69 ہزار 583 پوائنٹس کی نچلی سطح تک آیا

May 11, 2026 · کامرس

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

بازارِ حصص میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 1059 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 70 ہزار 56 پوائنٹس پر آگیا۔

 آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس1 لاکھ 69 ہزار 583 پوائنٹس کی نچلی سطح تک آیا، جبکہ 1 لاکھ 70 ہزار 368 کی بلند سطح تک بھی گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 71 ہزار 115 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں ملا جلا رجحان برقرار ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں 4.87 فیصد کا اضافہ ہوا، تائیوان کے ایس ای انڈیکس میں ایک فیصد کی تیزی، جبکہ چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں بھی تقریباً ایک فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔